Saturday 23 December 2017

Passport ya Hasool in Urdu پاسپورٹ کا حصول


.پاسپورٹ کا حصول 

ویسے تو ہر کوئی چاھتا ہے کے وہ اچھے روزگار کے لیے ملک سے باہر جائے اور اپنے لیے اور اپنے گھر والو کے لیے .اَچّھا  کمائے اور اپنی زندگی میں کچھ کر کے دکھاۓ

اِس کے لیے بہت سے جتن بھی کرنے پڑتے ہیں جس میں پاسپورٹ کا حصول پہلی شرط ہے . اس کے بعد ایجنسی میں جا کے کاغذات جمع کروانا اور میڈیکل ، ای نمبر کا حصول ٹکٹ اور اس کے بعد فلائٹ وغيرہ شامل ہیں

اِس تحریر کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے کے کیسے وہ ان سب کاموں کو با آسانی انجام دے سکتے ہیں . اپنی اِس پہلی قسط میں آپکو پاسپورٹ کے حصول کے بارے ميں آگاہ کرنا چاہوں گا اس کے بعد باقی کاموں سے بی آپکو وقتان فواقتان آگاہ کرونگا کے وہ کیسے انجام دینے ہیں .


پاسپورٹ فارم 

سب سے پہلے آپکو پاسپورٹ فارم حاصل کرنا ھوگا جو کے مخصوص نیشنل بینک کی برانچ سے حاصل کیا جا سکتا ہے
آپ سب کی آسانی کے لیے فارم کی تصویر بھی ساتھ منسلک کر رہا ہوں کے فارم کس نوعیت کا ہو سکتا ہے ، ملاحظہ کیجئے گا  

.پاسپورٹ فارم چارمرحلوں پر مشتمل ھوگا جس میں ایک کاپی کسٹمر يعنی جمع کروانیوالے کے لیے ھوگی دوسری کاپی پاسپورٹ آفس والو کے لیے تیسری کاپی بینک برانچ اور چوتھی  کاپی ہمارے وزارتِ خزانہ والوں کے لیے ھوگی . یہاں میں دو باتیں اور کرنا چاھوں گا کے بینک والے آپکو دو کاپیاں پاسپورٹ فارم کی دیگا ایک کسٹمر یعنی فارم جمع کروانے والے کے لیے اور دوسری کاپی پاسپورٹ آفس والوں کے لیے جو کے آپ کو دونوں کاپیاں پاسپورٹ آفس میں جمع کروانا ہوں گی.

یہاں آپ کے علم میں اضافہ کرنا چاھوں گا کے یہ سب پراسیس آپکو پاسپورٹ آفس جا کر بھی میسر آ سکتا ہے لیکن وہاں رش ہونے کی وجہ سے آپکا قیمتی وقت ضائع ہو سکتا ہے تو بہتر یہی ہے کے آپ اپنا کام پہلے سے ہی ختم کر کے جائیں تا کے آپکا قیمتی وقت بچ سکے اور آپ بآسانی پاسپورٹ پراسیس میں شامل ہو سکیں .


پاسپورٹ فیس 

پاسپورٹ فیس مختلف نوعیت کی ہو سکتی ہے جیسا کے اگر آپ نیا پاسپورٹ ( فریش پاسپورٹ ) بنوانا چاھتے ہیں تو اس کے لیے صرف آپکو تِین ہزار 3000 روپے جمع کروانا ہوں گے اور ساتھ بینک کی فیس ھوگی جو کے لگ بھگ 25 روپے ھوگی . آپ سب کی آسانی کے لیے یہاں میں مکمل طور پر حل شدہ پاسپورٹ فارم کی تصویر لگا رہا ہوں ، ملاحظہ کیجے گا .

دوسری طرف اگر آپکا پاسپورٹ گم ہو چکا ہے اور آپ نیا پاسپورٹ بنوانا چاھتے ہیں تو اسکی فیس ڈبل ھوگی یعنی چھے ہزار 6000 روپے ھوگی اور پاسپورٹ فارم کے ساتھ آپکو ایف آئی آر FIR جو کے آپ کے قریبی تھانے سے کٹوائی ھوگی اسکی اوریجنل کاپی لگانا ھوگی . 


پاسپورٹ آفس کا ایڈریس 


اوپر دیئے گئے سب کاموں کے بعد آپکو اپنے علاقے کے قریب ترین پاسپورٹ آفس کی طرف رُجوع کرنا ھوگا . یہاں میں مثال کے لیے راولپنڈی کے پاسپورٹ آفس کا پتہ آپ سب کی نظر کرنا چاہوں گا ، ( ریلوے روڈ بیکری چوک راولپنڈی ) .


پاسپورٹ بنوانے کا طریقہ 

ناظرین پاسپورٹ بنوانے کا طریقہ بہت آسان ہے . اگر آپ میری تحریر کو غور سے ملاحظہ فرمائیں گے تو آپ کو مشکل دَر پیش نہیں آے گی . ملاحظہ کیجئے گا ،

1.سب سے پہلے آپ نے اپنے قریبی پاسپورٹ آفس جانا ہے.
2 . اگر آپ نے اپنا پاسپورٹ فارم والا کام مکمل کر لیا ہے تو آپکو صرف پاسپورٹ آفس جا کر لائن میں کھڑا ہو جانا ہے اور اپنی باری کا انتظار کرنا ہے .
3 . وہاں موجود سکیورٹی پر مامور گارڈز آپکو تِین تِین یا چار چار فرد کر کے اندربھیجیں گا .
4 . اس کے بعد اگلا مرحلہ شروع ھوگا جس میں سب سے پہلے آپکی تصویر لی جائے گی . آپ نے اپنا شناختی کارڈ اور فارم جو آپ کے پاس ھوگا وہ متعلقہ شخص کو دینا ہے . وہ آپکو ایک کمپیوٹرائزڈ سلپ جاری کریں گا جس کے بعد اگلا مرحلہ شروع ھوگا .

5 . اِس مرحلے میں آپکو اپنے انگلیوں کے نشان دینے ہیں . جس میں سیدھے اور الٹے ہاتھ کے انگلیوں کے نشان متعلقہ شخص آپ سے بائیو میٹرک مشین پر لے گا ، اور یہاں بیٹھ کے آپکو اپنی باری کا انتظار کرنا ھوگا ، جوکے متعلقہ شخص آپکو آپکےکے نمبر کے مطابق بلائے گا . اِس لیے آپکو تحمل سے اپنی باری کا انتظار کرنا ھوگا .

6 . انگلیوں کے نشان کے بعد آپکو اگلے مرحلے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرنا ھوگا جوکے کمپیوٹرائزڈ فارم فل کرنے کا مرحلہ ہے . جس میں متعلقہ شخص آپ سے آپکا نام اور دیگر معلومات پوچھے گا . اِس مرحلے میں آسانی کے لیے آپ اپنا شناختی کارڈ متعلقہ شخص کو دینگے جس سے وہ آپکا فارم فل کرے گا اور آخر میں آپکے کے دستخط لے گا جس کے بعد اگلے مرحلے کے لیے آپکو پِھر انتظار کرنا ھوگا اپنی باری کا .

7 . اِس مرحلے میں آپ اپنا فارم متعلقہ شخص کو دینگے اور وہ آپکو اس فارم کی تصدیق کر کے دیگا جس کے بعد آپ آخری مرحلے میں داخل ہو جائیں گے.

8 . اِس مرحلے میں آپ اپنی باری پر پاسپورٹ سپرینٹینڈنٹ آفیسر کے پاس جائیں گے جہاں وہ آپ سے آپکا تصدیق شدہ فارم لے لے گا اور آپ سے چند سوالات جو کے آپکی شخصیت کے بارے میں ہوں گے پوچھے گا اور آپ کو جانے کا کہے گا جس کے بعد آپ سب مرحلوں سے بآسانی فارغ ہو جائیں گے اور بیس سے پچیس دن میں آپ اپنا پاسپورٹ ، پاسپورٹ آفس سے لے سکیں گے۔

 www.expectjobs.blogspot.comامید ہے آپکو تحریر پسند آئی ھوگی مزید تحریروں کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں .
Previous Post
Next Post

2 comments:

  1. سر اگر غلطی سے سے فیس کسی اور شہر جمع ہو جاے تو پھر کیا ہو گا

    ReplyDelete
    Replies
    1. اس میں کوٸی مسلہ نہیں ہے آپ یہ دیکھ لیں کے آپکا جو پاسپورٹ آفس ہے وہ اس شہر میں شامل ہوتا ہے یا نہیں۔ کیونکہ بہت سے شہر ایک پاسپورٹ آفس کے انڈر آتے ہیں۔

      Delete